جسٹس فائز عیسیٰ کے چیف جسٹس پاکستان بننے پر پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا

پی ٹی آئی فائل فوٹو پی ٹی آئی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیف جسٹس پاکستان بننے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے بیان میں کہا کہ آزاد اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہمیشہ عدل و انصاف پر قائم ہوتی ہے جن معاشروں میں عدل و انصاف میسر نہ ہو وہ تباہ ہو جاتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف قانون کی پاسداری کرنے والی جماعت ہے پی ٹی آئی نظریہ قانون کی بالادستی ،عدل و انصاف کےاعلیٰ ترین اصولوں پرمبنی ہے چیئرمین پی ٹی آئی نے ہر قدم پر قوم کو آئین و قانون کی پاسداری کی تلقین کی۔

ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی آئین کی بالادستی ،قانون کی حکمرانی کیلئے مؤثر اقدامات کی متقاضی ہے آئین کے تقدس ،قانون کی حرمت کیلئے قوم کی امیدوں کا مرکز و محور صرف عدلیہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔ پروقار تقریب ایوان صدر ہوئی اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے عہدے حلف لیا۔

واضح رہے پی ٹی آئی کی حکومت میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو عہدے سے ہٹانے کیلیے صدارتی ریفرنس بھی دائر کیا گیا جس کو نظر ثانی میں اکثریت کی بنیاد کالعدم کر دیا گیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store