رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں ماہ ربیع الاوّل 1445 ہجری کا چاند کہیں بھی نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول 29 ستمبر بروز پیر کو ہوگی۔
ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر ازاد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی زیر صدارت ہوا، علاوہ ازیں کراچی، پشاور، کوئٹہ اور لاہور سمیت دیگر علاقوں میں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کا اجلاس ہوئے۔
اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک تھے۔
بعد ازاں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ ملک بھر سے چاند کی شہادت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، لہذا یکم ربیع الاوّل 18 ستمبر 2023 جبکہ 12 ربیع الاول 29 ستمبر بروز پیر کو ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام اباد سمیت ملک کے کسی علاقے میں چاند نظر نہیں آیا جبکہ زونل کمیٹیوں کو بھی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی،