ویزا پالیسی سے متعلق نگراں حکومت کا اہم اعلان

ویزا پالیسی سے متعلق نگراں حکومت کا اہم اعلان فائل فوٹو

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ویزا پالیسی کو مکمل بزنس فرینڈ بنا دیا ہے، بیرونی سرمایہ کاروں اور ان کے اسٹاف کو فوری ویزے دیں گے۔

نگراں وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفرار بگٹی نے بتایا کہ ویزا پالیسی سب سے اہم ہے جس کیلیے وزارت داخلہ نے محنت کی۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بزنس میں سپورٹ کیلیے کوئی اسٹاف لانا چاہتا ہے تو ان کو بھی ویزا دیں گے، پاکستانی بزنس کمیونٹی کسی کو درخواست کرتی ہے تو اس کو بھی ویزا دیں گے۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائی شروع کر دی گئی ہے، ان کی وجہ سے معیشت کو بہت نقصان ہو رہا تھا، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں بھی اسمگلنگ ہو رہی تھی، آنے والے دنوں میں بھرپور کامیابیاں نظر آئیں گی۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف بھی کارروائی کرنے جا رہے ہیں، لوگوں کو ان کے ممالک واپس بھیجیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی بڑا چیلنج نہیں ہے اس سے پہلے بھی اس چیلنج کو فیس کیا ہے، اس کے خلاف جنگ میں ہم نے پہلے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store