معاشی مسائل کی وجہ آئی ایم ایف سے چیئرمین پی ٹی آئی کا معاہدہ ہے: رانا ثناء

رانا ثناء فائل فوٹو رانا ثناء

سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پہلے بھی جب پارٹی نے کہا وہ بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر پاکستان آگئے، اس بار بھی مسلم لیگ ن کی الیکشن مہم کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے معاشی مسائل کی وجہ آئی ایم ایف سے چیئرمین پی ٹی آئی کا معاہدہ ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ چینی برآمد کرنے کا مؤقف آصف زرداری کا تھا، مگر فیصلہ پوری کابینہ نے کیا۔

رانا ثناء اللّٰہ کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کے معاشی مسائل کی وجہ آئی ایم ایف سے چیئرمین پی ٹی آئی کا معاہدہ ہے، وہ جیل میں ہوں یا نہ ہوں، ن لیگ کو فرق نہِں پڑتا، پنجاب میں اکثریت حاصل کریں گے۔

install suchtv android app on google app store