رضوانہ تشدد کیس: ملزمہ کے شوہر سول جج عاصم حفیظ کو ’او ایس ڈی‘ بنا دیا گیا

رضوانہ تشدد کیس: ملزمہ کے شوہر سول جج عاصم حفیظ کو ’او ایس ڈی‘ بنا دیا گیا فائل فوٹو رضوانہ تشدد کیس: ملزمہ کے شوہر سول جج عاصم حفیظ کو ’او ایس ڈی‘ بنا دیا گیا

کم عمر گھریلو ملازمہ رضوانہ پر وحشیانہ تشدد کے کیس کی ملزمہ کے شوہر سول جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈی (آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی) بنا دیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی کی ہدایت پر سول جج عاصم حفیظ کو راولپنڈی میں او ایس ڈی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

چیف جسٹس امیر بھٹی کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق سول جج عاصم حفیظ راولپنڈی میں او ایس ڈی رہیں گے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق جج عاصم حفیظ کو 19 اگست تک راولپنڈی میں چارج سنبھالنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

دریں اثنا لاہور کے جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں نے رضوانہ کی کامیاب پلاسٹک سرجری کردی ہے، پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے بتایا کہ رضوانہ کی کامیاب پلاسٹک سرجری کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرجری کے ذریعے رضوانہ کے دونوں گال اور آنکھ کے زخم کی گرافٹنگ ہوئی ہے جوکہ ایک پیچیدہ عمل ہے۔

پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ بچی کو اعلیٰ درجے کی طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ڈاکٹروں اور نرسوں کی انتھک کوششوں سے اسے 24 گھنٹے طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

انہوں نے رضوانہ کی حالت میں بہتری کے حوالے سے صوبائی وزیر صحت کے ساتھ باقاعدہ رابطے پر زور دیتے ہوئے اس کی صحت کی بحالی کے عزم پر زور دیا۔

دریں اثنا میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم نے رضوانہ کو ملنے والی طبی دیکھ بھال کے بارے میں تفصیل سے بتایا، انہوں نے کہا کہ رضوانہ کے سر اور پیٹھ کے زخموں کو اچھی طرح صاف کرکے مرہم پٹی کی گئی ہے، اُس کے پلیٹ لیٹس اور خون کی مقدار میں بہتری آئی۔

پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ یہ کامیاب پلاسٹک سرجری رضوانہ کی صحت یابی کی جانب ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی ہے، جوکہ گھریلو تشدد کے بعد اسے فراہم کردہ طبی مہارت، لگن اور مدد کے اہم کردار کو اجاگر کرتی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store