فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج

فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج فائل فوٹو فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست خارج کر دی گئی۔

سپریم کورٹ میں اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،سپیشل پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ ریفرنس میں فواد حسن فواد ٹرائل کورٹ سے بری ہو چکے۔

سپریم کورٹ نے فواد حسن فواد کے خلاف درخواست غیرموثر ہونے پر خارج کردی۔

install suchtv android app on google app store