سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست مسترد

شاہ محمود قریشی فائل فوٹو شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔

دوسری جانب چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔؎

عدالت نے فیصلے میں عدم حاضری پر توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت سے خارج چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بحال کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت بحال تصور ہوگی، احتساب عدالت دوبارہ کیس سن کے میرٹ پر فیصلہ کرے۔

عدالت کا یہ بھی کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں گرفتاری کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحالی کی درخواست غیر موثر قرار دی جاتی ہے۔

install suchtv android app on google app store