عراق جانے کے خواہشمند پاکستانی زائرین کیلئے بڑی خوشخبری

عراق جانے والے پاکستانی زائرین فائل فوٹو عراق جانے والے پاکستانی زائرین

عراق جانے کے خواہشمند پاکستانی زائرین کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا گیا۔ عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا فیس ختم کردی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی سے بغداد میں ملاقات کی جس میں عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشماری بھی شریک تھے۔

سیاسی رہنماؤں کی ملاقات میں انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دوران ملاقات پاکستانی سرمایہ کاروں کو الیکٹرانک ویزاکی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا جب کہ ساتھ ہی عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزافیس ختم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

مزید برآں عراقی وزیراعظم نے معمولی جرائم اور زائد قیام پرعراقی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے۔

install suchtv android app on google app store