اسلام آباد میں اکتیس جولائی اور یکم اگست کوعام تعطیل ہوگی،ضلعی انتظامیہ نے وزرات داخلہ کو سمری بھجوا دی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ہائی لیول غیرملکی وفد کی آمد کے سبب عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔ شہرمیں اکتیس جولائی اور یکم اگست کو عام تعطیل کے موقع پر سیکیورٹی کے غیرمعمولی اور فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔
ان چھٹیوں کا نوٹیفکیشن وزرات داخلہ کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چین کے نائب وزیراعظم ایک روزہ دورہ پر 31 جولائی کو پاکستان پہنچیں گے۔