ہم ہرایک کے مذہب اور عقیدے کی آزادی کے حق کی حمایت کرتے ہیں: امریکا

  • اپ ڈیٹ:
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر فائل فوٹو ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر

امریکا کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتےہیں، یہ گھناؤنا عمل ہے۔ ہم قرآن پاک اور دیگر عبارات کی اہمیت کو سراہتے ہیں اور ہرایک کے لیے مذہب یا عقیدے کی آزادی کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں کہا کہ بنیادی جمہوری اصولوں کو سپورٹ کرتے ہیں، نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں قانون کی حکمرانی کےحامی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتےہیں۔ یہ گھناؤنا عمل ہے۔ ہم قرآن پاک اور دیگر عبارات کی اہمیت کوسراہتے اور ہرایک کے لیے مذہب یا عقیدے کی آزادی کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے مزید کہا کہ افغان طالبان کو ان کے کیے وعدوں پر قائم رکھیں گے۔ ہم خطے میں اپنے آپریشن کرنے کی صلاحیت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے وعدوں کے قطع نظر امریکی مفادات کے تحفظ کا حق رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سویڈن میں رہائش پذیر عراقی ملعون شہری سلوان مومیکا کی جانب سے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی اور عراقی پرچم کی بھی تذلیل کی گئی۔

پاکستان نے سویڈن میں ہونے والے قران پاک کی بے حرمتی کے تازہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

install suchtv android app on google app store