محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 29 جولائی کو ہوگا

  • اپ ڈیٹ:
محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 29 جولائی کو ہوگا فائل فوٹو محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 29 جولائی کو ہوگا

ملک میں محرم الحرام 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔ یکم محرم الحرام جمعرات 20جولائی کو ہوگا اور یوم عاشورہ 10 محرم الحرام 29 جولائی کو ہوگا۔

محرم الحرام 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں ہوا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھاکہ ملک کے بہشتر مقامات پر مطلع صاف رہا۔

مفتی عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ ملک میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے۔

یکم محرم الحرام 1445 ہجری 20 جولائی بروز جمعرات کو ہوگی اور یوم عاشور 10 محرم الحرام 29 جولائی بروز ہفتہ کو ہوگا۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ چاند کی پیدائش 17 جولائی کی رات 11 بج کر 32 منٹ پر ہوگی اور چاند نظر آنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

 

install suchtv android app on google app store