الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ آئندہ انتخابات وقت پر کروائے: حمزہ شہباز

حمزہ شہباز فائل فوٹو حمزہ شہباز

 مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آگے بڑھ کر بات نہ کرتے تو ایٹمی قوت والا ملک ڈیفالٹ ہوجاتا۔تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ایسا معاشی معاہدہ کرنا چاہیے جسے آئینی تحفظ حاصل ہو۔

لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں سابق یوسی چیئرمین زاہد حسین کے اہلخانہ سے اظہار افسوس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ کوئی شک نہیں عوام شدید مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں، آٹا خریدنا، بجلی کے بل اور بچوں کی فیس دینا مشکل ہوگیا ہے، آج تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر معاشی پالیسیوں کے تسلسل کا معاہدہ کرنا چاہیے جسے آئندہ 10 سال کے لیے آئینی تحفظ حاصل ہو ۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پیٹرول 100روپے سستا کرکے آئی ایم ایف کے معاہدے سے نکل گئے تھے ، وزیراعظم شہباز شریف آگے بڑھ کر بات نہ کرتے تو ایٹمی قوت والا ملک ڈیفالٹ ہوجاتا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ملک کا مستقبل شفاف انتخابات پر انحصار کرتا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ایسا معاشی معاہدہ کرنا چاہیے جسے آئینی تحفظ حاصل ہو۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت کی میعاد پوری ہو گی تو ہم چلے جائیں گے، الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ آئندہ انتخابات وقت پر کروائے۔

install suchtv android app on google app store