الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں توسیع کردی

الیکشن کمیشن آف پاکستان فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں توسیع کردی۔ شہری اب اندراج ووٹ ، اخراج و درستگی ووٹ اب 20 جولائی تک کرسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹ اندراج، کوائف درستگی ،اخراج اورمنتقلی ووٹ کی تاریخ میں توسیع کردی گئی، شہری اب اندراج ووٹ ، اخراج و درستگی ووٹ اب 20 جولائی تک کرسکتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری شناختی کارڈ نمبر 8300 پربھیج کرووٹ سے متعلق تفصیلات حاصل کریں، ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پرموجود مستقل یا عارضی پتہ میں سے کسی ایک پرکروایا جاسکتا ہے۔

بیان کے مطابق شہری اندراج اور کوائف کی درستی کےلیے اپنے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں فارم جمع کروائیں۔

install suchtv android app on google app store