عالمی محاذ پر بھارت کیخلاف پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی

کشن گنگا ڈیم فائل فوٹو کشن گنگا ڈیم

عالمی محاذ پر بھارت کے خلاف پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی، سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان کے موقف تسلیم کرتے ہوئے کشن گنگا ڈیم کیس قابل سماعت قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے کشن گنگا ڈیم کے حوالے سے پاکستان کے کیس کو قابل سماعت قرار دے دیا گیا ہے۔

ہیگ میں قائم کورٹ آف آربٹریشن نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کرلیا ہے، اس حوالے بھارتی اعتراضات اور دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

عالمی ثالثی عدالت نے فیصلے میں کہا کہ عدالت کے پاس بھارت کی طرف سے کشن گنگا اور رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹس کے ڈیزائن کی تبدیلی کے حوالے سے پاک بھارت تنازع کا تعین کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

ثالثی کی عدالت نے بین الاقوامی فورم پی سی اے کے دائرہ اختیار کے مفروضے پر بھارتی اعتراض مسترد کردیا۔

اب بین الاقوامی عدالت پاکستان کے دعوے پر میرٹ پر سماعت شروع کرے گی، یہ قانونی محاذ پر پاکستان کے لیے بڑی کامیابی اور بھارت کو شکست ہے۔

install suchtv android app on google app store