شدید گرمی کے دوران بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے شہری سخت پریشان

  • اپ ڈیٹ:
شدید گرمی کے دوران بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے شہری سخت پریشان فائل فوٹو شدید گرمی کے دوران بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے شہری سخت پریشان

ملک بھر میں سخت گرمی کے ساتھ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ بجلی کی بندش سے پانی کی شدید قلت پیدا ہوئی جس سے شہری سخت ذہنی اور جسمانی اذیت میں مبتلا رہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں گلبہار، لیاقت آباد، سرجانی ٹاؤن، کورنگی، فیڈرل بی ایریا کے بعض بلاکس سمیت متعدد علاقے بجلی سے محروم رہے۔ بجلی کی بندش سے پانی کی شدید قلت پیدا ہوئی جس سے شہری سخت ذہنی اور جسمانی اذیت میں مبتلا رہے۔

دوسری جانب ملتان میں شدید گرمی کے بعد سفاری ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ بچ ولاز اور گرے والا فیڈرز کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ دیگر فیڈرز کی نسبت کئی گنا زیادہ ہے۔

install suchtv android app on google app store