وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش اسکول کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش اسکول کا افتتاح کردیا فائل فوٹو وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش اسکول کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں دانش اسکول کا افتتاح کردیا۔ وزیراعظم شہبازشریف تقریب سےخطاب کرتے ہوئےکہا کہ دانش اسکولز کے طلبا کی کامیابیاں انتہائی متاثر کن ہیں، پاکستانی نوجوانوں میں اپنی زندگیاں اور ملک کی تقدیر سنوارنے کی صلاحیت موجود ہے۔

وزیراعظم نےکہا کہ نوجوان اپنی ذہانت، محنت اور انتھک کوششوں سے پاکستان کو اقوامِ عالم میں نمایاں مقام دلا سکتےہیں،مالی مشکلات کی وجہ سےکسی ذہین بچےکو معیاری تعلیم سے محروم نہیں رہنا چاہیے، غریبوں کےبچے ایچی سن جیسےاداروں میں تعلیم حاصل کرنےکا تصور بھی نہیں کرسکتے،اس وژن کے تحت 2010 میں دانش اسکول جیسے تعلیمی ادارے کی بنیاد رکھی۔

وزیراعظم نےمزیدکہا کہ کراچی سےپشاورتک ہربچے اور بچی کو تعلیم اور ترقی کے مساوی مواقع میسر ہونے چاہئیں،دانش اسکولز نےثابت کیا پاکستانی قوم رنگ،نسل اور صوبائی تفریق سےبالاتراورایک ہے،دانش اسکولزکا منصوبہ پنجاب سےنکل کر اب پورے پاکستان میں پھیل رہا ہے،ملک کےمختلف علاقوں میں دانش اسکولززیرتعمیرہیں،دانش اسکولزمیں جدید آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کی لیبارٹریز قائم کی جائیں گی۔

install suchtv android app on google app store