عالمی فلکیاتی مرکز نے عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ بتادی

پاکستان میں عید الاضحی جمعرات 29 جون یا جمعہ 30 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ فائل فوٹو پاکستان میں عید الاضحی جمعرات 29 جون یا جمعہ 30 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ بتادی۔

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے ملکوں میں جہاں اتوار 18 جون کو 29 ذو القعد ہے چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ ان ملکوں میں یکم ذوالحج پیر 19 جون کو اور عید الاضحی بدھ 28 جون کوہوسکتی ہے۔ پاکستان میں 18 جون کو 28 ذو القعد ہوگی اور چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر 19 جون یعنی 29 ذو القعد کو ہوگا۔

پاکستان میں یکم ذوالحج منگل 20 جون یا یا بدھ 21 جون کو متوقع ہے۔ اس طرح پاکستان میں عید الاضحی جمعرات 29 جون یا جمعہ 30 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

فلکیات کے بین الاقوامی مرکزکے مطابق بیشتر مسلمان ممالک میں 29 ذی قعد یعنی 18 جون کو ذی الحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ عالم اسلام کے مغربی اور وسطی علاقوں میں اس تاریخ کوٹیلی اسکوپ کے ذریعے بھی چاند مشکل سے دیکھا جا سکے گا۔

عالمی فلکیات مرکز کا مزید کہنا ہے کہ 18 جون بروز اتوار کو اسلامی دنیا کے مشرقی علاقوں میں کسی بھی طرح چاند نہیں دیکھا جاسکے گا۔

 

install suchtv android app on google app store