سیاسی استحکام کے بغیر ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا: وفاقی وزیر اطلاعات

مریم اورنگزیب فائل فوٹو مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت کا استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے، سیاسی استحکام کے بغیر ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا، معیشت کی سمت درست کرنے پر کام ہورہا ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجٹ آنے والا ہے، بجٹ اتحادی حکومت بنا رہی ہے، قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچانے کے اقدامات لئے جارہے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ آئی ٹی سیکٹر، اسپورٹس، یوتھ کے لئے بڑا پروگرام متعارف کروایا جاریا ہے، کسانوں کو بڑا پیکج دیا گیا ہے، اس معیشت کا 4 سال جنازہ نکالا گیا، مریم اورنگزیب اس معیشت کی سمت درست کرنے پر کام ہورہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت کا استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے، امن نہ ہو اور سمت درست نہ ہو تو معیشت میں استحکام نہیں آسکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ 2013 میں مسلم لیگ ن نے صوبوں میں دوسری سیاسی جماعتوں کو حکومت بنانے کا موقع دیا گیا، نواز شریف نے سیاسی استحکام کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کیا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 2018 سے 2022 کا سفر آپ سب کے سامنے ہے، فارن فنڈنگ منگوا کر ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا، یہ سب ایک ون ٹریک مشن ہے جسکے زریعے ذہن سازی کی جاتی ہے، سائفر کا کاغذ لہرا کہا گیا امریکا نے میری حکومت ختم کی، پھر وہ سائفر کا سفر محسن نقوی پر ختم ہوا۔

install suchtv android app on google app store