مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی زبان پر افسوس ہے، وہ تہذیب میں رہ کر بات کریں۔ بلاول بھٹو کی زبان پر افسوس ہے، وہ ہمارے ساتھ وزیر خارجہ رہے انہیں کارکردگی کی بنیاد پر بات کرنی چاہیے۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بلاول نئے نئے پنجاب آئے ہیں، انہوں نے پنجاب میں (ن) لیگ کے پروجیکٹ نہیں دیکھے، (ن) لیگ کا مقابلہ الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کے ساتھ ہے، ہمارا مقابلہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ منہگائی سے ہے۔
لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف عوام کو ریلیف فراہم کریں گے، بلاول بھٹو کو چاہیے وہ تہذیب میں رہ کر گفتگو کریں، بانی پی ٹی آئی نے گالم گلوج کی سیاست دوبارہ شروع کردی ہے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے گالی گلوج کی سیاست دوبارہ شروع کردی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری تہذیب میں رہ کر بات کریں ۔ عوام کو سستی روٹی اور سستی اشیا چاہییں، وہ بات کریں۔ آپ نے احمد پور شرقیہ ،مانسہرہ کے جلسے دیکھے، یہ ہے عوام کا اعتماد ۔ عوام 8 فروری کو ان شا اللہ شیر کو ووٹ دیں گے۔نواز شریف مہنگائی سے ملک کو نکالیں گے ۔ آٹا ،گھی چینی سستی ہوگی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا مقابلہ الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیداروں کے ساتھ ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کا مقابلہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ مہنگائی کے خلاف بھی ہے۔ نواز شریف عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔