مسلم لیگ ن نے پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کو رکن پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
مریم اورنگزیب کو پنجاب اسمبلی کی رُکن بنانے کا فیصلہ قائد مسلم لیگ نواز شریف اور پارٹی صدرشہباز شریف نے باہمی مشاورت سے کیا ۔ اس فیصلے کے تحت مریم اورنگزیب آج رکن پنجاب اسمبلی کاحلف اٹھائیں گی ۔
دو بار رکن قومی اسمبلی اور دو ہی بار وفاقی وزیر اطلاعات کے شعیبے پر فائز رہنے والی مریم اورنگزیب پنجاب میں وزیراعلیٰ کی معاونت کریں گی۔
مریم اورنگزیب پہلی بار ایم پی اے کا حلف اٹھائیں گی۔