آشیانہ اسکینڈل کیس؛ نیب نے وزیراعظم شہبازشریف کو کلین چٹ دے دی

 شہبازشریف فائل فوٹو شہبازشریف

قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعظم شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں کلین چٹ دے دی۔ وزیراعظم کے خلاف ٹھیکوں میں بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ شہباز شریف  کے خلاف اختیارات کے ناجائزاستعمال کے بھی کوئی ثبوت نہیں ملے۔ آشیانہ پراجیکٹ میں سرکاری خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

نیب رپورٹ کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکے دینے میں شہباز شریف کیخلاف بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ اختیارات کے ناجائزاستعمال کے بھی کوئی ثبوت نہیں ملے۔ آشیانہ پراجیکٹ میں سرکاری خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکے دینے کے پراسس میں بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے ، آشیانہ پراجیکٹ شروع کرتے وقت شہباز شریف نے کوئی فوائد حاصل کیے، ریکارڈ اور شواہد سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کسی پبلک آفس ہولڈر نے کسی قسم کے کوئی فوائد حاصل نہیں کیے۔

رپورٹ کے مطابق کامران کیانی نے سرکاری خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا،فواد حسن فواد نے بھی کوئی رشوت نہ لی،،نیب نے استدعا احتساب عدالت لاہور قانون کے مطابق شہبازشریف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کردے۔

نیب شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر نیب کی جانب سے احتساب عدالت لاہور میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ آشیانہ سکینڈل میں شہبازشریف کیخلاف بدنیتی کا کوئی پہلو بھی ثابت نہیں ہوتا۔

install suchtv android app on google app store