وفاقی کابینہ کی 16 مئی کو ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق

وفاقی کابینہ کا اجلاس فائل فوٹو وفاقی کابینہ کا اجلاس

وفاقی کابینہ نے 9 مئی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متعلقہ قوانین کے تحت ملوث شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی کے فیصلے کی توثیق کردی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع ہے ، آرمی اورآفیشل سیکریٹ ایکٹ کےتحت مقدمات سےمتعلق وزارت دفاع اورقانون بریفنگ دے گی۔

رپورٹس کے مطابق وزارت دفاع نے ابتدائی طورپر پانچ فوجی عدالتوں کےقیام کی تجویز دی ہے، ان میں سے تین فوجی عدالتیں راولپنڈی اور دو لاہور میں قائم کی جائیں گے۔ قانون کے مطابق آرمی ایکٹ کے دائرہ کار میں آنے والے کیسز کی حیثیت خصوصی ہوگی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں  ملک میں مجموعی سیاسی  صورتحال پر غور کیا گیا۔وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو دورہ ایران پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ ایران سے کم لاگت بجلی کی درآمد سے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں ترقی و خوشحالی آئے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو فوری طور پر عوام تک پہنچایا جائے. 

install suchtv android app on google app store