قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لانے کا اعلان

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس فائل فوٹو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم شہبا زشریف کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے پر تشدد مظاہروں اور حساس تصیبات کو نقصان پہنچانے والے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت مسلح افواج کے سربراہان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان، وزیراعلیٰ پنجاب سیّد محسن نقوی کے علاوہ اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاسں میں وزرائے اعلیٰ کے علاوہ خفیہ اداروں کے حکام بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی اور سکیورٹی امور پر بریفنگ بھی دے دی۔

 

install suchtv android app on google app store