نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے ملاقات کی ہے، دوران ملاقات چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق تیاریوں پر نگراں وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ سے چیف الیکش کمشنر سکندر سلطان راجہ نے وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر نے وزیرِ اعظم کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کمیشن کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔
چیف الیکشن کمشنر نے وزیرِاعظم کو عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو ملک میں آزادانہ، صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر قسم کا تعاون کرے گی اور تمام ضروری وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گی۔