انجینئر امیر مقام ثقافتی میلے میں شرکت کے لئے تاشقند پہنچ گئے

انجینئر امیر مقام ثقافتی میلے میں شرکت کے لئے تاشقند پہنچ گئے فائل فوٹو انجینئر امیر مقام ثقافتی میلے میں شرکت کے لئے تاشقند پہنچ گئے

ثقافت اور سیاحت کے نائب اول وزیر اولگ بیک اعظموف نے وزیر اعظم پاکستان کے مشیر انجینئر امیر مقام کا ثقافتی میلے میں شرکت کے لیے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔

وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی، عوامی امور، قومی ورثہ اور ثقافت انجینئر امیر مقام 6 سے 9 مئی تک منعقد ہونے والے ثقافتی میلے میں شرکت کے لیے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند پہنچے ہیں۔

تاشقند پہنچنے پر ثقافت اور سیاحت کے نائب اول وزیر اولگ بیک اعظموف اور پاکستانی سفارتخانے کے نائب سفیر محمد رمضان سمیت دیگر سینئر حکام نے وزیراعظم کے مشیرانجینئر امیرمقام کا ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

انجینئرامیرمقام، ازبکستان کے صدر عزت مآب صدر شوکت مرزیوئیف اور ازبکستان کے وزیر ثقافت کی دعوت پر ثقافتی میلے میں شرکت کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام ، ازبکستان میں اپنے قیام کے دوران اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

install suchtv android app on google app store