افریقا کے بعد ازبکستان میں بھی بھارت کی کھانسی کی دوا سے متعدد بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ازبکستان میں بھی بھارتی دوا ساز کمپنی کی بنائی دوا سے کم ز کم 18 بچے لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ازبکستان نے تصدیق کی ہے کہ بچے ’ڈوک-1میکس‘ نامی شربت پینے سے جاں بحق ہوئے ہیں۔
ازبک وزارت صحت نے کہا ہے کہ بچوں کی اموات سامنے آنے کے بعد مذکورہ دوا کا لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا گیا، تو معلوم ہوا کہ اس میں ’’ایتھیلین گلائکول‘‘ نامی خطرناک کیمیائی مرکب کی مقدار ضرورت سے زیادہ ہے۔
ازبکستان سے قبل افریقی ملک گیمبیا میں بھی درجنوں بچے ہلاک ہوگئے تھے۔ جس کے بعد عالمی ادارہ صحت کھانسی کی چار بھارتی دواؤں کے متعلق دنیا بھر میں الرٹ جاری کیا تھا۔