ازبکستان کا تاریخی شہر ثمر قند ایس سی او اجلاس کے شرکا کی میزبانی کے لئے تیار

  • اپ ڈیٹ:
ازبکستان کا تاریخی شہر ثمر قند ایس سی او اجلاس کے شرکا کی میزبانی کے لئے تیار فائل فوٹو

ازبکستان کا تاریخی شہر ثمر قند شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے شرکا کی بھرپور میزبانی کے لئے تیار ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کا ایک اہم اجلاس اسی تاریخی شہر میں پندرہ اور سولہ ستمبر کو ہونے جارہا ہے۔

اجلاس میں کچھ اہم فیصلے بھی متوقع ہیں کیونکہ تمام رکن ممالک کے سربراہان ایک وقفہ کے بعد مل کر بیٹھیں گے، اس اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو بھی شرکت کا باقاعدہ دعوت نامہ موصول ہوچکا ہے، زرائع کے مطابق وہ اس اہم اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

اس اہم اجلاس کے موقع پر تاریخی شہرت کے حامل شہر ثمرقند کو ایک دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے، شہر کی تمام شاہراوں کو رکن ممالک کے قومی پرچموں سے آراستہ کردیا گیا ہے جبکہ مشہور تاریخی مقامات کو بھی انتہائی خوبصورت انداز میں برقی قمقوں سے سجایا گیا ہے جو کہ ثمرقند کا دورہ کرنے والے مہمانوں کے لئے انتہائی دلکش اور یادگار مناظر ہوں گے۔ ثمرقند ائیر پورٹ پر بھی مہمانوں کی راہنمائی کے لئے ڈیسک ترتیب دئیے گئے ہیں جبکہ مہمانوں کی آمد و رفت کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

ثمرقند نا صرف وسطی ایشیا بلکہ اسلامی تاریخ میں بھی اپنے علم و فنون کی بدولت انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

install suchtv android app on google app store