ازبکستان میں اسکول طالبات کو اسکارف پہننےکی اجازت دینے کا فیصلہ

ازبکستان میں اسکول طالبات کو اسکارف پہننےکی اجازت دینے کا فیصلہ فائل فوٹو ازبکستان میں اسکول طالبات کو اسکارف پہننےکی اجازت دینے کا فیصلہ

ازبکستان میں حکام نے اسکولوں میں حاضری بڑھانےکے لیے طالبات کے سر پر اسکارف پہننے پر عائد پابندی ختم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔


فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ازبکستان کی وزارت تعلیم نے فیصلہ کیا ہےکہ طالبات کے لیے اسکارف پرعائد پابندی ختم کردی جائے تاکہ مذہبی رجحان رکھنے والے والدین بھی اپنی بیٹیوں کو اسکول بھیجیں۔
ازبک وزیر تعلیم شیر زود شرماتوف نےکہا ہےکہ حکومت والدین کی درخواست پر اسکولوں میں سفید یا ہلکے رنگ کے اسکارف کی اجازت دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلےکا مقصد ملک میں لڑکیوں کی شرح خواندگی میں اضافہ کرنا ہے۔

خیال رہےکہ ازبکستان کی اکثریتی آبادی مسلمان ہے تاہم سوویت یونین سے آزادی کے بعد سے وہاں سخت گیر آمرانہ حکومت کی جانب سے مذہبی حوالے سے سخت پابندیاں عائد ہیں۔

install suchtv android app on google app store