عمران خان غیرشرعی نکاح کیس: عون چودھری کا بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست منظور

عمران خان غیرشرعی نکاح کیس: عون چودھری کا بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست منظور فائل فوٹو عمران خان غیرشرعی نکاح کیس: عون چودھری کا بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں عون چودھری کا بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست منظور کر لی۔

سول جج نصرمِن اللہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے عون چودھری کا بیان قلمبند کرنے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے کہا کہ عون چودھری آئندہ سماعت پر اپنا بیان عدالت میں قلم بند کروائیں گے۔

درخواست گزار محمد حنیف نے وکیل رضوان عباسی کے ذریعے عون چودھری کا بیان قلمبند کروانے کی درخواست دی تھی۔

install suchtv android app on google app store