اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم کی عمران خان سے ملاقات کرانے کی ہدایت کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم کی عمران خان سے ملاقات کرانے کی ہدایت کردی فائل فوٹو اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم کی عمران خان سے ملاقات کرانے کی ہدایت کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایکس اکاؤنٹ پابندی کیس میں سلمان اکرم کی عمران خان سے ملاقات کرانے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کےایکس اکاؤنٹ پرپابندی کےکیس کی سماعت ہوئی جہاں وکیل سلمان اکرم راجہ اور دیگر متعلقہ حکام پیش ہوئے۔

دوران سماعت دوران سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میری عمران خان تک رسائی نہیں، عدالت کے پچھلے آرڈر پر ملاقات نہیں کرنے دی گئی تھی، ہدایات لینے کے بعد ہی جواب دے سکتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے جیل حکام کوآج ہی عمران خان سے سلمان اکرم راجہ کی ملاقات کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل اورنمائندہ اسٹیٹ کونسل فون کال پر جیل حکام کو آگاہ کریں۔

install suchtv android app on google app store