وزیراعظم اور چینی ہم منصب میں ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم اور چینی ہم منصب میں ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال فائل فوٹو وزیراعظم اور چینی ہم منصب میں ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف اور چینی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں پاک چین قیادت نے باہمی تعلقات اور اسٹریٹیجک تعاون پرتبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ سال 2022 میں پاک چین تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچے، 2023 میں بھی تعاون کی موجودہ رفتار کو برقرار رکھا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے ساتھ قریبی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور سی پیک منصوبوں پر بروقت پیش رفت پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں کومکمل سکیورٹی، سازگار کاروباری ماحول فراہم کرےگا، چین پاکستان کو اپنا اسٹریٹیجک دوست سمجھتا ہے۔

install suchtv android app on google app store