چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کا بنچ ڈی لسٹ کردیاگیا

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کا بینچ ڈی لسٹ کر دیا گیا جبکہ بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کر دیے گئے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے مقدمات ڈی لسٹ ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کے بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللّٰہ بھی شامل تھے۔ بینچ کے سامنے آج 12 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے تھے۔

سپریم کورٹ کے بینچ نمبر دو کے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کر دی گئی جبکہ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بینچ کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی۔

بینچ نمبر دو کے تمام مقدمات کی سماعت کے لیے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نئے بینچ نمبر دو کے مقدمات کی فہرست جاری کر دی۔

ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال علالت کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی عدم دستیابی کے باعث کیسز ڈی لسٹ لئے گئے۔

ترجمان کا مزید کہناتھا کہ بنچ ڈی لسٹ ہونے میں کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store