خرابی نیب قانون میں نہیں اس کے غلط استعمال میں ہے، چیف جسٹس کے ریمارکس

 چیف جسٹس عمر عطا بندیال فائل فوٹو چیف جسٹس عمر عطا بندیال

نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست کی سماعت میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ خرابی نیب قانون میں نہیں اس کے غلط استعمال میں ہے۔

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیےکہ خرابی نیب قانون میں نہیں اس کے غلط استعمال میں ہے۔

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کرپشن سے سختی سے نمٹنےکے لیے ہمارے پاس بینچ مارک کیا ہوگا ؟ طے یہ کرنا ہےکہ عدالت کے ایکشن کی کیا شدت ہونی چاہیے؟

جسٹس منصور علی شاہ نےکہا کہ پارلیمنٹ کو یہ کہنا کہ قانون مزید سخت بنائیں،کیا یہ ہمارا کام ہے؟ اگر یہی کرنا ہے تو پھر پارلیمنٹ ہم ہی چلالیتے ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نیب قوانین سے زیادہ اہم موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنےکے لیے قانون سازی ہے۔

درخواست کی مزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

install suchtv android app on google app store