انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے عدالت کا نہیں: خرم دستگیر

خرم دستگیر فائل فوٹو خرم دستگیر

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا تعین عدالت کے ذریعے نہیں ہو سکتا تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

گوجرانوالہ میں قائم چائلڈ پروٹیکشن ہوم دورے کے موقع پر وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کا تعین عدالت کے ذریعے نہیں ہو سکتا تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ اگر کسی بنیاد پر مذاکرات ہو سکتے ہیں وہ ایک ہی بنیاد ہے کہ اکتوبر 2023 کے انتخابات کو ہم سب مل کر صاف شفاف اور غیر آئینی مداخلت سے پاک کریں، کیونکہ 2018 میں جس طرح عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، ووٹ کے تقدس کو پامال کیا گیا وہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کے لیے اور عوام کے لیے ایک تباہ کن اور زہریلا تجربہ ثابت ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر عمران خان کی فاشسٹ جماعت دوسری سیاسی جماعتوں کی عوامی حیثیت مانے سے انکاری ہے تو پھر مذاکرات نہیں ہو سکتے، اب یہ نہیں ہو سکتا کہ الیکشن ہو جائیں اور فاشسٹ پارٹی آکر کہہ دے کہ میری دو تہائی اکثریت نہیں آئی میں الیکشن نہیں مانتا، الیکشن سے پہلے ہم سب اس بات متفق ہوں کہ ہم سب کو الیکشن کے نتائج قبول ہوں۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے قبل انہیں یہ قبول کرنا پڑے گا کہ جو پی ڈی ایم کی حکومت موجود ہے اس نے 2018 کے دھاندلی ذدہ انتخابات کے باوجود پاکستانی عوام کے 68 فیصد ووٹ لیے ہوئے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store