عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) نے موجودہ ملکی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا اعلان کر دیا۔
اے این پی کے رہنما امیر حیدر ہوتی کے مطابق اے پی سی 3 مئی کو اسلام آباد میں ہوگی، اے پی سی میں شرکت کی دعوت تمام سیاسی جماعتوں کو دی جائے گی۔
اس کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی نے کہاکہ انتخابات 8 اکتوبر کو پورے ملک میں بیک وقت ہونے چاہییں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کروانے کی قرارداد منظور کی گئی۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قرارداد وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کی۔