رویت ہلال ریسرچ کونسل نے شوال کے چاند کی تاریخ بتادی

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری نےشوال کے چاند کی تاریخ بتادی فائل فوٹو رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری نےشوال کے چاند کی تاریخ بتادی

 

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ 20 اپریل کی شام عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آئے گا لہٰذا عید الفطر 30 روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل کو منائی جائے گی۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ 20 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق نیا چاند صبح 9 بجکر 13 منٹ پر پیدا ہوگا، اس روز چاند کی عمر 10 گھنٹے سے بھی کم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ دکھائی دینے کیلئے چاند کی عمر 19 گھنٹے سے زائد ہونی چاہیے، اس روز مطلع صاف ہوا تو بھی چاند دکھائی نہیں دے گا۔

خالد اعجاز مفتی کا کہنا تھا کہ 21 اپریل کو 30 رمضان اور 22 اپریل کو یکم شوال ہوگی لہٰذا 20 اپریل کی شام موصول ہونے والی کوئی بھی شہادت جھوٹی ہوگی۔

 

install suchtv android app on google app store