لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے ریاستی اداروں پرتنقید کا آئینی حق تسلیم کرلیا; فواد چوہدری

فواد چوہدری فائل فوٹو فواد چوہدری

تحریک انصاف کےرہنما اور سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے ریاستی اداروں پرتنقید کا آئینی حق تسلیم کرلیا گیا۔ اس فیصلے سے میرے مقدمے سمیت درجنوں سیاسی بنیادوں پر بنائے مقدمے ختم ہو جاتے ہیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر فواد چودھری کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ریاستی اداروں پر تنقید کا آئینی حق تسلیم کر کیا گیا ہے، اس فیصلے سے میرے مقدمے سمیت درجنوں سیاسی بنیادوں پر بنائے مقدمے ختم ہو جاتے ہیں۔لایور ہائیکورٹ کا یہ فیصلہ بہت اعلی اور آزادی کے اصولوں کو تسلیم کیا جانیوالا فیصلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔ لاہورہائیکورٹ نے بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے قانون کو کالعدم قرار دے دیا

واضح رہے کہ لایور ہائیکورٹ نےفوجداری قانون کی دفعہ کو آئین سے متصادم قرار دے دیا۔  عدالت کے فیصلے کے مطابق حکومت وقت کے خلاف تقاریر پر غداری کا سیکشن 124 اے لگانا آزادی رائے کے سیکشن دس اے کے خلاف ورزی ہے، عدالت نے پی پی سی 1860 کی دفعہ 124-A کو خلاف آئین قرار دے کر کالعدم قرار دیا۔

install suchtv android app on google app store