تحریک انصاف کے رہنما حسان نیازی گرفتار

حسان خان نیازی فائل فوٹو حسان خان نیازی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی کو پولیس نے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق حسان خان نیازی کو انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حسان نیازی کو پولیس ناکے پر مزاحمت کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

حسان نیازی ہفتے کے روز عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ موجود تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر شدید ہنگامہ آرائی ہوئی جس میں کئی گاڑیاں نذر آتش کردی گئیں جب کہ عدالت کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نے ہنگامہ کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کا مین گیٹ اور شیشے توڑے گئے، جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ اور جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت کی چیزیں توڑنے والے ملزمان گرفتار کیےگئے، پولیس کی 2 گاڑیوں،7 موٹر سائیکلوں کو جلایا گیا، ایس ایچ او گولڑہ کی سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا۔

واضح رہے کہ 6 جون 2022 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بیرسٹر حسان نیازی کو پارٹی سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا فوکل پرسن برائے قانونی معاملات مقرر کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store