آزادکشمیرمیں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ،بے روزگار نوجوانوں کیلےخوشخبری

آزادکشمیر بھر ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے فائل فوتو آزادکشمیر بھر ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے

مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی حکومت کی کارکردگی گزشتہ 65 سال پر بھاری ہے حکومت نے آزادکشمیر بھر ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے جاندار اور دیر ینہ فیصلے کیے ہیں جن کے دور رس نتائج سامنے آرہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ ن آئر لینڈ و کوآرڈینیٹروزیراعظم چوہدری ندیم اختر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں آزادکشمیر کا ترقیاتی بجٹ ڈبل کیا جو مسلم لیگ ن کی حکومت کا ایک کارنامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد حکومت نے این ٹی ایس کا قیام نافذ کرکے ایک تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ہے اس سے بے روزگار نوجوانوں کو میرٹ اور انصاف کی بنیاد ہے اس سے بے روزگار نوجوانوں کو میرٹ اور انصاف کی بنیاد نوکریاں ملی ہیں

اس سے نہ صرف میرٹ اور انصاف کی رٹ بحال ہوئی ہے بلکہ اداروں کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے جس پر وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان اور انکی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

install suchtv android app on google app store