اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دے دی فائل فوٹو اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے حج پالیسی 2023کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ای سی سی نے حج پالیسی 2023کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے وزارت خززانہ کا کہنا تھاکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور مذہبی امور کے وزیرمولانا عبدالشکورکی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں حجاج کرام کو ہرممکن سہولتیں فراہم کرنے کا عزم کیا گیا۔

مجوزہ حج پالیسی 2023 کے اہم نکات

ڈالرز میں حج اخراجات جمع کرانے والے قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے

وزارت مذہبی امور نے پہلے ڈالرز جمع کرانے والے عازمین حج کے لیے 25 فیصد کوٹہ مقرر کیا تھا

حکومت نے پہلے ڈالرز لانے والے 22 ہزار 400 عازمین کو قرعہ اندازی سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا تھا

قرعہ اندازی سے استثنیٰ حاصل کرنے والوں کی تعداد 44 ہزار 800 سے زائد ہونے کی توقع ہے

سرکاری اسکیم کا 25 فیصد کوٹہ اسپانسرشپ اسکیم کے تحت ڈالر دینے والوں کے لیے مختص ہو گا

پاکستانی روپے میں حج اخراجات جمع کرانے والے افراد کو قرعہ اندازی میں شامل ہونا ہو گا

حج اخراجات بیرون ملک سے بھیجے گئے ڈالرز سے جمع کرائے جا سکیں گے

ڈالرز کی قلت کے سبب حکومت کی 40 کی بجائے 50 فیصد حج کوٹہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کو دینے کی تجویز ہے

ڈالرز کی قلت کے سبب سرکاری حج اسکیم کا مزید فیصد حج کوٹہ پرائیویٹ آپریٹرز کو دیا جا سکتا ہے

سرکاری اسکیم کے تحت فی کس حج اخراجات 12 سے 13 لاکھ روپے تک ہونے کی توقع ہے

install suchtv android app on google app store