حج 2021: انڈونیشیا نے شہریوں کو مناسکِ حج کی اجازت دینے سے انکار کردیا

حج فائل فوٹو حج

سب سے زیادہ حج کوٹہ پانے والے انڈونیشیا نے حج دو ہزار اکیس سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔

انڈونیشیا کی حکومت نے اس سال بھی اپنے شہریوں کو مناسک حج کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے، گذشتہ سال بھی انڈونیشیا کی حکومت نے اپنے شہریوں کو حج کی اجازت نہیں دی تھی۔

انڈونیشیا کے وزیر برائے مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی حکومت نے حج کے حوالے سے کوٹہ ارسال نہیں کیا اور نہ ہی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرائے ہیں، اس لئے یہ فیصلہ کیا، انہوں نے واضح کیا کہ جن شہریوں نے حج کے لیے رقم جمع کرائی ہے انہیں اگلے سال حج پر بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا آبادی کے لحاظ سے مسلم دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور معمول کے دنوں میں حج کے لیے انڈونیشیا کا کوٹہ بھی سب سے زیادہ ہوتا ہے۔۔

یاد رہے کہ دو ہزار بیس میں سعودی حکومت نے کرونا وبا کے سبب غیر ملکی عازمین حج کی آمد پر پابندی عائد کی تھی، تاہم سعودی شہریوں اور ملک میں پہلے سے موجود غیر ملکیوں کو فریضہ حج کی اجازت دی گئی تھی، پچھلے سال صرف ایک ہزار افراد مناسک حج ادا کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store