حکومت نے حج پالیسی 2024 کا اعلان کردیا، عازمین کیلئے بڑی خوشخبری

نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے 2024 کی حج پالیسی کا اعلان کردیا۔ فائل فوٹو نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے 2024 کی حج پالیسی کا اعلان کردیا۔

نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے 2024 کی حج پالیسی کا اعلان کردیا۔

نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے بتایا کہ حج پالیسی کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آنے والا حج گزشتہ حج سے سستا ہوا ہو تاہم اس سال حج گزشتہ سال سے 1 لاکھ روپے سستا ہوگا۔

نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے حج پالیس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال حج اخراجات 11لاکھ 75ہزار تھے، ہم اس بار حج پیکیج 10 لاکھ 75 ہزار روپے کا دے رہے ہیں۔

نگران وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وقت سے قبل انتظامات کر رہے ہیں، تقریباً تمام ضروری کام مکمل کر لیا گیا ہے، ایئرلائن سے بھی ریلیف لینے کی کوشش کر رہے ہیں اگر ائیر ٹکٹ کے حوالے سے ریلیف ملا تو حجاج کے اکاؤنٹ میں رقم ڈال دی جائیگی۔

اس سال حج ڈیجیٹائز ہو گا، تمام 90 ہزار حجاج کو کیو آر کوڈ والا سوٹ کیس دیا جائے گا، اس کیو آر کوڈ میں حاجی کی تمام تفصیلات ہوں گی، جس سے حاجی گم نہیں ہوسکے گا۔

نگراں مذہبی وزیر نے کہا کہ ایک ایپ جاحی کے موبائل میں ہوگی جو حاجی کی رہنمائی کرے گا، انٹرنیٹ کام نہ کرے تب بھی یہ ایپ کام کرے گی، عازمین کو سم کے ساتھ 7جی بی کا ڈیٹا بھی دیا جائےگا۔

انیق احمد نے مزید بتایا کہ رواں سال مختصر دورانیے کا حج بھی متعارف کروایا ہے، شارٹ حج میں عازمین 20 یا 21 دن میں حج کرکے واپس آجائیں گے، اسپانسرز اسکیم میں قرعہ اندازی نہیں ہوگی، حاجی اگر مدینہ میں8 کی بجائے4 دن رہنا چاہیں توپیکج مزید 30 سے 35 ہزار روپےکم ہوجائےگا۔

نگران وزیر نے بتایا کہ ڈیجیٹل ایپ میں ایک آپشن شکایت کا بھی رکھا تھا، اگرکسی حاجی کوشکایت ہوئی توحج ایپلی کیشن سے براہ راست شکایت درج کرسکے گا، جیسے ہی یہ شکایت درج ہوگی اس پر ایکشن لیا جائے گا، حج پیکج میں ناقص کوالٹی پر کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔

نگران وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے روڈ ٹومکہ پراجیکٹ میں کراچی کو بھی شامل کرلیا ہے، لاہور سمیت دیگرشہروں کوبھی اس پروگرام میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے، ہم معاونین کو ریٹرن ٹکٹ کےساتھ 140 ریال فی کس دیتے رہے ہیں، اب فیصلہ کیا ہے جوطلبا وہاں پڑھ رہے ہیں50 فیصد پر اُن لوکل معاونین کو کیا جائےگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں اب کراچی بھی شامل کر دیا ہے، لاہور کو بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے پر کام ہو رہا ہے۔

نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے مزید کہا کہ کسی حاجی کو کوئی کمپلین ہو تو فوراً ہمیں بتائے گا، اس مرتبہ کچھ نئی چیزیں سامنے آرہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store