سعودی وزارت حج و عمرہ کی بچوں پر عائد پابندی ختم

خانہ کعبہ فائل فوٹو خانہ کعبہ

سعودی وزارت حج و عمرہ نے حرم مکی و مدنی میں کمسن بچوں کے داخلے پر عائد پابندی ختم کر دی۔

وزارت حج وعمرہ کے مطابق اس سال حج بڑی تعداد میں ادا کیا جائےگا بچوں کو مسجدالحرام اور مسجدالنبوی ﷺ میں داخلےکی اجازت بھی ہو گی۔

وزارت حج و عمرہ نے زائرین کے داخلے کےلیے حفاظتی تدابیر میں مزید نرمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں داخلے کےلیے زائرین کو اب توکلنا اسٹیٹس دکھائے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

تاحال حرمین شریفین میں داخلے کیلئے توکلنا ایپ پر اپنا اسٹیٹس امیون دکھانا ہوتا جس کے بعد ہی داخلے کی اجازت ملتی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی حکام نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں داخلے کےلیے اجازت نامے کی شرط ختم کی تھی، بعدازاں سماجی فاصلہ اور غیرملکی زائرین کےلے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط بھی ختم کردی۔

واضح رہے کہ ی وزارت حج و عمرہ نے حرمین شریفین نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کا داخلہ ممنوع قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ صرف وہ بچے ہی حرمین شریفین میں داخلے سے مشرف ہوسکیں گے جن کا اسٹیٹس توکلنا پر ‘امیون’ ہوگا اور ان کی عمر پانچ سال سے زائد ہوگی۔

install suchtv android app on google app store