ظاہر شاہ قائم مقام چیئرمین نیب تعینات، نوٹیفکیشن جاری

ظاہر شاہ فائل فوٹو ظاہر شاہ

وفاقی حکومت نے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر قومی احتساب بیورو (نیب) ظاہر شاہ کو قائم مقام چیئرمین نیب تعینات کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام نئے چیئرمین کی تعیناتی تک کیا گیا ہے۔

ظاہر شاہ کو قومی احتساب ایکٹ 1999 کی سیکشن 6 بی کے تحت تعینات کیا گیا ہے۔

ظاہر شاہ اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ظاہر شاہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن ایڈیشنل ڈائریکٹر سید اظہار حسین شاہ کے دستخط سے جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے کچھ دن قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

نیب ہیڈکوارٹر میں اپنے الوداعی خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میں کسی کے خلاف جھوٹا مقدمہ نہیں چلا سکتا، نہ کسی کے خلاف قائم ریفرنس محض اس بنیاد پر ختم کر سکتا ہوں کہ ملزم کسی بڑی شخصیت کا رشتہ دار ہے۔

install suchtv android app on google app store