جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا: رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ فائل فوٹو رانا ثناءاللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے بیٹا تم جیل بھرو تحریک شروع کرو، تمہارا علاج میں کروں گا۔

ملتان میں مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی کنونشن سے خطاب میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ یہ جو پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ ن لیگ الیکشن سے گھبرا رہی تو ایک بات واضح کردوں کہ ”ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔“ ہم الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے پنجاب میں اپنی حکومت بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ 1999 میں پوری دنیا کے رسائل میں یہ لکھا گیا ایٹمی قوت بننے کے بعد پاکستان ایشئین ٹائگر بننے جارہا ہے۔ نوے کی دہائی میں پوری دنیا سے وفود یہ دیکھنے آتے تھے کہ کس طرح سے پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پوری دنیا اور امریکہ بہادر ایک طرف تھا، وزیراعظم کو دھمکیاں دی جارہی تھیں کہ خبردار اگر تم نے ایٹمی دھماکا کیا، اگر ہندوستان نے ایٹمی دھماکا کیا بھی ہے تو پاکستان ایٹمی دھماکا نہیں کرسکتا، کیونکہ دنیا کو یہ بات منظور نہیں کہ کوئی مسلمان ملک ایٹمی قوت ہو۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان جیل بھرو تحریک چلانے سے پہلے ضمانت کی درخواستیں واپس لیں: پلوشہ خان

ان کا کہنا تھا کہ ان تمام دھمکیوں کے باوجود اس وقت کے وزیراعظم نے ملک کی خاطر، قوم کی خاطر، پوری امت مسلہ کی خاطر انڈیا کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کئے اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔

انہوں نے کہا کہ 2013 میں جب نواز شریف کو دوبارہ حکومت ملی تو پاکستان جسے دنیا ایشین ٹائگر سمجھتی تھی کہنے لگی کہ ڈیفالٹ ہونے جارہا ہے، دہشتگردی سوات میں اس حد تک بڑھ گئی تھی کہ کہا جانے لگا اگلا قدم اب اسلام آباد ہے۔

 

install suchtv android app on google app store