عمران خان جیل بھرو تحریک چلانے سے پہلے ضمانت کی درخواستیں واپس لیں: پلوشہ خان

پلوشہ خان فائل فوٹو پلوشہ خان

راہنما پیپلزپارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے عمران خان کے جیل بھرو تحریک چلانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جیل بھرو تحریک چلانے سے پہلے اپنی ضمانت کی درخواستیں واپس لیں۔

سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کوجیل میں رونے سے چپ کرانے کے لیے الگ عملہ بھرتی کرنا ہوگا، عمران خان ڈبہ لیڈر بن چکے ہیں صرف ٹی وی کے ڈبے میں نظر آتے ہیں، ڈبہ لیڈر جیل بھرو تحریک نہیں چلا سکتے۔

پلوشہ خان نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے صرف دو دن کے لیے جیل گئے تھے ابھی تک رو رہے ہیں، پی ٹی آئی والے گرفتاریاں دیں انہیں کس جیل میں رکھا جائے گا فیصلہ رانا ثناء اللہ کریں گے، خان عمران خان دروازے پر دو پولیس اہلکار دیکھ کر دیوار پھلانگ کر بھاگ جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store