پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں تازہ اضافے اور33 روپے کی کمی کیساتھ ڈالرکو262.6 روپے پر پہنچا کرعوام اور تنخواہ دار طبقےکوکچل ڈالاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپٹ، نااہل امپورٹڈ سرکار کے ہاتھوں معیشت کی بدانتظامی کا یہ عالم ہے کہ اس نےڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں تازہ اضافے اور33روپےکی کمی کیساتھ ڈالرکو262.6روپے پر پہنچا کرعوام اور تنخواہ دار طبقےکو کچل ڈالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے اضافے کا اعلان

چئیرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اب 200 ارب کے منی بجٹ کیساتھ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ، 35%کی غیرمعمولی مہنگائی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف نے معیشت کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دے دیا

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے، حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ان کی قیمتوں کا اطلاق آج سے کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18، 18 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی جانب سے کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store