اسحاق ڈار نے قوم کو نکیل ڈال کر آئی ایم ایف کے سامنے پھینک دیا: مسرت جمشید چیمہ

مسرت جمشید چیمہ فائل فوٹو مسرت جمشید چیمہ

تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکدم 35 روپے اضافے کا سن کر قوم پر سکتہ طاری ہے، اسحاق ڈار نے تو آئی ایم ایف کو نکیل ڈالنے کی بڑھک لگائی تھی، آپ نے تو قوم کو نکیل ڈال کر آئی ایم ایف کے سامنے پھینک دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کوئی دن ایسا گزرا ہوجب عوام پر مہنگائی کابم گرانے کی چھٹی کی ہو، آنے والے دنوں میں عوام پر600ارب کے ٹیکسزکا بوچھ پڑنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے اضافے کا اعلان

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ دل سے ان حکمرانوں اور ان کو لانے والوں کے لئے بددعا نکلتی ہیں، ایک ہنستا بستا گھر اپنے چند ارب کے لئے اجاڑ دیا گیا، بھوک کا ایک نیا سیلاب آنے والا ہے، عوام اس کو برداشت نہیں کر پائے گی، اللہ پاکستان پر رحم فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کے پاس معیشت کی بہتری کیلئے کوئی پلان نہیں: حماد اظہر

رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ پانامہ رانی نے اپنے قدمِ منحوس دھرتی پر رکھے اور ساتھ ہی پیٹرول کا بحران ہوگیا، آنے سے 2 روز پہلے ڈالر 260 کا ہوگیا، یہ ان کے چاچا اور انکل کی نالائقی کے ساتھ ساتھ اس بدزبان عورت کی نحوست بھی ہے۔

install suchtv android app on google app store