حکومت کے پاس معیشت کی بہتری کیلئے کوئی پلان نہیں: حماد اظہر

حماد اظہر فائل فوٹو حماد اظہر

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس معیشت کی بہتری کیلئے کوئی پلان نہیں، پی ڈی ایم کی حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی کی وجہ سے نہیں ہوا، ناقص پالیسیوں کی وجہ سے روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر انتہائی کم ہو چکی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے اضافے کا اعلان

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ڈالر میں اضافے کے بعد تیل سمیت تمام امپورٹڈ اشیا اب بہت زیادہ مہنگی ملیں گی، رجیم چینج آپریشن کی بدولت ملک موجودہ صوتحال سے دوچار ہوا ہے۔

install suchtv android app on google app store