صدر مملکت نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نوکی منظوری دیدی

صدر مملکت آصف علی زرداری فائل فوٹو صدر مملکت آصف علی زرداری

صدرمملکت نےقومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نوکی منظوری دیدی،وزیراعظم شہبازشریف این ای سی کےچیئرمین اورکونسل میں چاروں وزرائے اعلیٰ شامل ہوں گے۔کونسل کا پہلا اجلاس دس جون کو طلب بھی کرلیا گیا۔

وزیراعظم نےکونسل کاحصہ بنانےکیلئے چار ارکان کی نامزدگی بھی کردی جن میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار،وزیردفاع خواجہ آصف،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال شامل ہیں۔

پنجاب سےمریم اورنگزیب، سندھ سے جام خان شورو،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کےمشیر خزانہ مزمل اسلم اور بلوچستان سےوزیر منصوبہ بندی ظہوربلیدی بھی ارکان میں شامل ہیں۔

جاری نوٹیفکیشن کےمطابق دس جو کو بلائے گئے این ای سی اجلاس میں رواں مالی سال کی سالانہ پلان کا جائزہ لیا جائے گا۔آئندہ مالی سال کے سالانہ پلان، پی ایس ڈی پی اور تیرہویں پانچ سالہ منصوبے کی منظوری دی جائے گی۔

این ای سی آئندہ مالی سال کیلئے صوبوں کے سالانہ اور حکومتی کمپنیوں کے ترقیاتی پروگرامز کی منظوری دے گی۔

install suchtv android app on google app store